بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
Web Desk
10 October 2026
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کی شرائط و ہدایات کے تحت پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحاتی عمل تیز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی کے نظام کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ نئے منصوبے کے تحت بجلی کی سبسڈی کا نیا طریقہ کار جنوری 2027ء اور گیس کا نیا نظام یکم جولائی 2027ء سے نافذ العمل ہوگا تاکہ رعایت صرف واقعی مستحق اور کم آمدنی والے طبقے تک محدود کی جا سکے۔ اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے پاور ڈویژن عالمی بینک کے تعاون سے شہریوں کا سماجی و اقتصادی ڈیٹا اکٹھا کر کے نومبر تک ایک نئی رجسٹری بنائے گا جسے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سے منسلک کیا جائے گا۔ گردشی قرضوں کے مستقل خاتمے اور شعبے کی بہتری کے لیے حکومت نے ڈسکوز (DISCOs) کے ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ اور نجکاری کے منصوبوں پر بھی آئی ایم ایف کو اعتماد میں لے لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں: طاہر اندرابی
10 October 2026
دہلی میں کاکروچ پارٹی کا احتجاج، 250 ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو سٹیشنز بند
10 October 2026
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ سہیل آفریدی کی قیادت میں چارسدہ پہنچ گیا
10 October 2026
حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر، عبور نہیں کیا جا سکتا: امام حرم شیخ السدیس
10 October 2026
گورنر راج یا ایمرجنسی؟ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا
10 October 2026
روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے، زیلنسکی
10 October 2026
نیپال میں سکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی
10 October 2026
امریکا کو کیوبا کیساتھ ایندھن اور دیگر اشیاء کی تجارت محدود کرنے کا حق نہیں: برونو روڈریگز
10 October 2026