ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشست
Web Desk
18 December 2025
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی آگاہی نشست میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کی مجموعی داخلی صورتحال، غلط معلومات (مس انفارمیشن) اور گمراہ کن پروپیگنڈے (ڈس انفارمیشن) کے پھیلاؤ سمیت دیگر اہم قومی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
خصوصی نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکاء کی جانب سے کیے گئے سوالات کے مفصل، مدلل اور جامع جوابات دیے۔ سیشن کے اختتام پر شرکاء نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور افواجِ پاکستان کی مادرِ وطن کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ بغیر تحقیق غیر مصدقہ معلومات کا پھیلاؤ قومی مفادات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ ایسے آگاہی سیشنز کے ذریعے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کا مؤثر تدارک ممکن ہے۔ شرکاء نے اس امر پر بھی زور دیا کہ نوجوانوں میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے لیے اس نوعیت کے سیشنز کا تسلسل وقت کی اہم ضرورت ہے۔
شرکاء کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انہیں پاکستان کا مستقبل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے استحکام، سلامتی اور ترقی کے لیے فوج کے ساتھ ساتھ ہر شہری کا کردار ناگزیر ہے، جبکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور یکجہتی انتہائی ضروری ہے۔
شرکاء نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اس سیشن کے ذریعے انہیں فتنہ الخوارج کے حوالے سے واضح آگاہی حاصل ہوئی، اور اس آگاہی نشست نے پاکستان کے استحکام اور ترقی میں طلبہ کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا ہے۔
آخر میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026