گورنر راج یا ایمرجنسی؟ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا
Web Desk
10 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں صوبے میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ جیسے اہم آئینی آپشنز پر فیصلے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم وفاقی وزراء اور وزارتِ داخلہ و قومی سلامتی کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے، جو صوبے کی امن و امان کی صورتحال اور ضم شدہ اضلاع سمیت 12 حساس اضلاع پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 232 سے 234 کے تحت اہم اختیارات وفاقی حکومت کے سپرد کرنے کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ ایمرجنسی کے حتمی نفاذ کے لیے وزیراعظم بعد ازاں وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر کے منظوری لیں گے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026