واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، اب سٹیٹس ڈبل سپیڈ پر دیکھنا ممکن
Web Desk
10 October 2026
مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے سٹیٹس اپ ڈیٹس کو دوگنی رفتار (2x Speed) سے دیکھنے کے ایک نئے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے۔ ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق یہ فیچر گوگل پلے اسٹور پر واٹس ایپ اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.26.40.4 میں دیکھا گیا ہے، جس کی مدد سے صارفین کم وقت میں زیادہ اسٹیٹس اپ ڈیٹس دیکھ سکیں گے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اسٹیٹس دیکھتے ہوئے اسکرین کے دائیں جانب انگلی دبا کر رکھنا ہوگی، جس سے پلے بیک کی رفتار عارضی طور پر دوگنی ہو جائے گی اور انگلی ہٹاتے ہی رفتار معمول پر واپس آ جائے گی۔ یہ سہولت فی الوقت محدود بیٹا صارفین کو دستیاب ہے اور آنے والے ہفتوں میں اسے تمام صارفین کے لیے مرحلہ وار جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
موبائل سگنلز کی کمی سے پریشان صارفین کے لیے پی ٹی اے کی نئی تجویز
10 October 2026
نیشنل ٹیکنالوجی پارک پاکستان میں آئی ٹی کے فروغ کا سنگِ میل ثابت ہوگا: وزیراعظم
10 October 2026
واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، اب سٹیٹس ڈبل سپیڈ پر دیکھنا ممکن
9 October 2026
انسٹاگرام کا مصنوعی ذہانت پر مبنی گانا بنانے والا فیچر
9 October 2026
اے آئی کا اگلا مرحلہ: مائیکروسافٹ نے طاقتور ونڈوز پی سی اور نئی سیکیورٹی ٹیکنالوجی پیش کردی
9 October 2026
گوگل کا اے آئی پلے گراؤنڈ، صرف خیال بتا کر اپنا گیم تیار کرنا ممکن
9 October 2026
امریکا کا مائیکروسافٹ اور بھارتی آئی ٹی کمپنیوں پر ویزا پروگرام کا غلط استعمال کرنے کا الزام، گرین کارڈ اسپانسرشپ معطل
8 October 2026
وزیرِ اعظم کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
8 October 2026