ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
Web Desk
9 October 2026
روسی صدارتی محل (کریملن) نے امریکہ اور روس کے درمیان ہونے والے اعلیٰ سطح کے رابطہ کا احاطہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری اور علاقائی بحران کے تصفیے میں روس کی فعال شمولیت اور سفارتی کردار کا پرخلوص خیرمقدم کیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کے مطابق، صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان تقریباً ڈیڑھ گھنٹے پر محیط طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں یوکرین تنازع، ایران کی صورتِ حال، عالمی انرجی مارکیٹ اور بڑے اقتصادی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کریملن نے واضح کیا کہ روس اور امریکہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون عالمی اقتصادی استحکام اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس امریکی اور بین الاقوامی منڈیوں کو پیٹرولیم مصنوعات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے یوکرین تنازع کے حل پر بھی خصوصی بات چیت کی، جس پر روس نے مناسب وقت پر امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی کا ظاہر کیا۔ ترجمان کے مطابق دونوں صدور نے رواں برس نومبر میں چین میں منعقد ہونے والے ایشیا پیسیفک اکانومک کوآپریشن (APEC) اجلاس کے موقع پر بالمشافہ ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026
یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
23 November 2026
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026