دہشت گردی کے خلاف ہر قربانی دینے کو تیار ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان
Web Desk
9 October 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن و امان کے قیام اور انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے صوبائی حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی سیکیورٹی، خودمختاری اور شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کو تیار ہیں۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتِ حال پر تنقید کی اور کہا کہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ لوگوں کو وفاقی دارالحکومت پر چڑھائی اور احتجاج کے لیے اکٹھا کر رہا ہے، جبکہ انہیں چاہیے کہ وہ عوامی فلاح اور ثقافتی میلے (Festival) کے انعقاد کے لیے لوگوں کو مجتمع کریں۔
سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی قیادت کے انداز میں بنیادی فرق ہے؛ ایک طرف احتجاج اور چڑھا ئی کی سیاست ہو رہی ہے جبکہ دوسری طرف بلوچستان حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان اور مثبت سرگرمیاں فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کا مستقبل مکمل طور پر پاکستان سے وابستہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے بلوچ قوم پر زور دیا کہ ایک منظم اور گہری سازش کے تحت بلوچ نوجوانوں کو ایک لاحاصل اور تباہ کن عسکری جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، جسے ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026