روس امریکا اور عالمی منڈی کو فوری طور پر 3 لاکھ ٹن سے زائد ڈیزل فراہم کرے گا، صدر ٹرمپ
Web Desk
9 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر ایک “مثبت اور کامیاب” بات چیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں توانائی کے بحران اور ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے لیے روس جلد امریکہ اور عالمی منڈیوں کو لاکھوں ٹن ڈیزل فراہم کرے گا۔ امریکی صدر کے مطابق روس کی جانب سے پہلے مرحلے میں 3 لاکھ ٹن سے زائد ڈیزل فراہم کیا جائے گا، جبکہ نومبر میں مزید 5 لاکھ ٹن اور بعد ازاں ترسیل کو 10 لاکھ سے 30 لاکھ ٹن تک بڑھایا جا سکتا ہے، جس سے عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔
اسی گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال اور ایران سے متعلق شدید خدشات ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران امریکی شہروں بالخصوص سان ڈیاگو اور لاس اینجلس کو میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کی صلاحیت یا کوشش کر سکتا ہے، تاہم اس دعوے کی کوئی آزادانہ تصدیق پیش نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر امریکہ کا مکمل کنٹرول حاصل ہو چکا ہے اور یہ اہم عالمی بحری گزرگاہ جلد ہر قسم کی نقل وحرکت کے لیے کھول دی جائے گی۔ آزاد ذرائع اور بین الاقوامی تجزیہ کاروں کے مطابق روسی ڈیزل کی اتنی بڑی ترسیل اور آبنائے ہرمز کے کنٹرول کے حوالے سے امریکی صدر کے بیانات کی آزادانہ تصدیق باقی ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026