بائیڈن انتظامیہ نے قاتلوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت دی: ڈونلڈ ٹرمپ
Web Desk
18 December 2025
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کرپٹ نظام ختم کرنے کا بھاری مینڈیٹ ملا ہے، ایک سال میں ہم نے جو حاصل کیا، وہ کوئی حاصل نہیں کرسکا، ہم نے10 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں، ایران کے جوہری خطرے کو تباہ کیا اور غزہ کی جنگ ختم کر کے تین ہزار سال میں پہلی بار امن قائم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو قانون ساز نہیں، نئے صدر کی ضرورت تھی، امریکا بدترین سے بہترین ہوگیا، امریکا میں اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے، میرے دور میں امریکیوں کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ ہوا، امریکا میں اس وقت برسرروزگار افراد کی تعداد ماضی سے کہیں زیادہ ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے امریکا مردہ تھا، ناکامی کے دہانے پر تھا، کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ممکن بنائی، ٹیکسوں میں کمی کے نتائج اگلے سال نظر آئیں گے، کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ممکن بنائی، ٹیرف کی مدد سے معیشت کو بہتر بنایا۔
صدر ٹرمپ نے بائیڈن دور کی گرین انرجی سکیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن دور میں غیرقانونی امیگرینٹس نے نوکریاں لیں، میرے دور میں ساری نئی نوکریاں امریکا میں پیدا ہونے والوں کو ملیں، امریکا کو ایک بار پھر عظیم بنا رہے ہیں، بارڈر محفوظ بنادیا۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بائیڈن پالیسیاں دوبارہ نافذ نہیں ہونے دیں گے، امریکا میں ہاؤسنگ شعبے میں اصلاحات کی جائیں گی، انہوں نے امریکی فوجیوں کو کرسمس پر فی کس 1776 ڈالر دینےکا اعلان کیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی
18 June 2026
امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی
18 June 2026
مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن
18 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ
18 June 2026
وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی
18 June 2026
فیلڈ مارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق
18 June 2026
وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ کردیا
18 June 2026
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سننے والا سنگل بنچ تحلیل
18 June 2026