LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج ٹرمپ ایران پر نئے حملوں کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں: نیویارک ٹائمز بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری پاکستان اور ویٹیکن کا بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ پر اتفاق ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا علیمہ خان کیخلاف کیس کا فیصلہ پھر مؤخر، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت ملتوی پاکستان اور بحرین کا تجارت، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مریم نواز کا پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا فیصلہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

Web Desk

9 October 2026

افواجِ پاکستان کے ترجمان اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا ایک بنیادی مقصد سعودی عرب کا دفاع کرنا ہے اور اس کا دفاع ہر صورت کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاہدہ کوئی اچانک وجود میں آنے والا اتحاد نہیں ہے بلکہ پاکستانی افواج مختلف شعبوں میں دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس معاہدے کے نفاذ اور عملی کارروائی کے اثرات خالصتاً دفاعی نوعیت کے ہوں گے، جس کا فیصلہ آپریشنل کمانڈرز کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان تنازعے کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے ہمیشہ ایک غیر جانبدار اور دیانت دار ثالث کا کردار ادا کیا ہے، اور ہمارا بنیادی مفاد علاقائی امن و استحکام سے جڑا ہوا ہے۔