پاکستان اور ویٹیکن کا بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ پر اتفاق
Web Desk
9 October 2026
پاکستان اور ویٹیکن نے بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ کے ساتھ ساتھ دوطرفہ سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ہولی سی کے سیکرٹری برائے تعلقاتِ ریاست آرچ بشپ پال رچرڈ گلاگر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے امن کے فروغ میں ہولی سی کے کردار اور کیتھولک برادری کی تعلیمی و طبی خدمات کو سراہا، جبکہ آرچ بشپ نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران مسئلہ فلسطین، خطے کے انسانی بحران اور عالمی امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
9 October 2026
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
9 October 2026
انمول پنکی کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں پیش رفت
9 October 2026
ٹرمپ ایران پر نئے حملوں کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں: نیویارک ٹائمز
9 October 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو جیل میں سہولیات بارے رپورٹ طلب
9 October 2026
بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری
9 October 2026
ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
9 October 2026
سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری
9 October 2026