موٹروے پولیس کی ایمانداری، شاہراہ پر ملنے والے لاکھوں روپے اصل مالک کے حوالے کر دیے
Web Desk
9 October 2026
موٹروے پولیس سینٹرل ریجن نے ایمانداری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے قومی شاہراہ (N-5) پر ملنے والی 5 لاکھ 45 ہزار روپے کی رقم بحفاظت اصل مالک کے حوالے کر دی۔ ترجمان موٹروے پولیس سینٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے پولیس کے افسر سب انسپکٹر (SI) صدام حسین اور کانسٹیبل محمد عاطف کو احمد پور شرقیہ کے قریب سڑک پر رقم پڑی ہونے کی اطلاع ملی تھی، جس پر انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رقم اپنی تحویل میں لی۔
ترجمان کے مطابق تمام تر قانونی کارروائی اور ضروری تصدیقی عمل مکمل کرنے کے بعد یہ رقم اصل مالک دلشاد احمد کے حوالے کر دی گئی۔ گم شدہ رقم کی باحفاظت واپسی پر شہری دلشاد احمد نے موٹروے پولیس کی اعلیٰ دیانت داری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ کارکردگی پر افسران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں: طاہر اندرابی
10 October 2026
دہلی میں کاکروچ پارٹی کا احتجاج، 250 ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو سٹیشنز بند
10 October 2026
بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
10 October 2026
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ سہیل آفریدی کی قیادت میں چارسدہ پہنچ گیا
10 October 2026
حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر، عبور نہیں کیا جا سکتا: امام حرم شیخ السدیس
10 October 2026
گورنر راج یا ایمرجنسی؟ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا
10 October 2026
روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے، زیلنسکی
10 October 2026
نیپال میں سکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی
10 October 2026