امریکا کا وینزویلا کے معزول صدر نکولس اور انکی اہلیہ پر امریکی شہریوں پر تشدد کی سازش کا الزام
Web Desk
9 October 2026
امریکی پراسیکیوٹرز نے نیویارک کی وفاقی عدالت میں وینزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کے خلاف قائم مقدمات میں ایک نئی اور سنگین فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ نئی فردِ جرم میں دونوں پر سیاسی مخالفین اور تین امریکی شہریوں سمیت کل 9 افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کی سازش رچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ الزامات ان پر پہلے سے درج منشیات کی عالمی سمگلنگ (نارکو ٹیررازم) کے مقدمے کے اضافے کے طور پر شامل کیے گئے ہیں۔
نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس نے امریکی عدالت کے سامنے ان تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں کو رواں سال جنوری میں وینزویلا کے اندر ایک امریکی فوجی آپریشن کے دوران گرفتار کر کے امریکہ منتقل کیا گیا تھا۔ عدالت نے سیلیا فلورس کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے، جبکہ مقدمے کی باضابطہ سماعت کے لیے یکم جون 2027 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں دونوں کو کم از کم 50 سال قیدِ با مشقت کی سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026
یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
23 November 2026
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026