فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
Web Desk
8 October 2026
بحرین کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف سے اہم ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان و بحرین کے درمیان دوطرفہ دفاعی و عسکری تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مشترکہ اقدار اور باہمی احترام کا عکاس قرار دیتے ہوئے دفاعی شعبے میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر بحرینی وزیرِ خارجہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی، جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار اور کاوشوں کا اعتراف کیا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026