ای میل کے ذریعے مذاق میں طلاق دینا مہنگا پڑ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے شوہر کا مؤقف مسترد کر دیا
Web Desk
8 October 2026
لاہور ہائیکورٹ نے طلاق سے متعلق ایک انتہائی اہم اور تاریخی قانونی اصول طے کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ شوہر کی جانب سے ای میل پر دی گئی طلاق کو “مذاق” قرار دینے کے موقف کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے راحیل احمد نامی شوہر کی درخواست پر 13 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے یونین کونسل کی جانب سے طلاق مؤثر ہونے کا جاری کردہ سرٹیفکیٹ بحال رکھا۔ عدالت نے فیصلے کی نقل پنجاب کی تمام فیملی کورٹس کو رہنمائی کے لیے بھجوانے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق اگر شوہر ای میل یا دیگر ذرائع سے طلاق دینے کے بعد یونین کونسل کو آگاہ نہیں کرتا، تو متاثرہ خاتون خود یونین کونسل سے رجوع کر کے قانونی کارروائی شروع کروا سکتی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ شوہر اپنے تاخیری حربوں اور قانونی غلطی کا فائدہ اٹھا کر عورت کو ازدواجی حیثیت کی غیر یقینی صورتحال میں نہیں رکھ سکتا۔ لاہور ہائیکورٹ نے حکومتِ پنجاب کو طلاق کے قوانین میں اصلاحات و ترمیم کی سفارش بھی کی تاکہ خواتین کو غیر ضروری پیچیدگیوں سے بچایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026