شہباز شریف سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
8 October 2026
بحرین کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایک اہم ملاقات کی۔ بحرینی وزیرِ خارجہ پاکستان اور بحرین کے مابین مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرخلوص خیرمقدم کرتے ہوئے بحرین کی اعلیٰ قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور مضبوط عوامی روابط کا عکاس قرار دیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کی برآمد جیسے اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی عزم کا اعادہ کیا۔ بحرینی وزیرِ خارجہ نے خطے میں امن و استحکام اور تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کے تعمیری و ثالثانہ کردار کی تعریف کی۔ دونوں جانب سے علاقائی و عالمی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مشترکہ وزارتی کمیشن کا یہ اجلاس دونوں ممالک کے معاشی و سفارتی تعلقات میں ایک نیا باب ثابت ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026