خواجہ آصف سے ایتھوپیا، روانڈا اور تاجکستان کے سفارتی نمائندوں کی ملاقاتیں
Web Desk
8 October 2026
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے ایتھوپیا، روانڈا اور تاجکستان کے سفارتی نمائندوں نے راولپنڈی میں الگ الگ اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں دفاعی تعلقات کو وسعت دینے اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر اومر حسین اوبا، روانڈا کی ہائی کمشنر ہریریمانا فاتو اور تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زودہ شامل تھے۔
ان ملاقاتوں کے دوران بالخصوص دفاعی پیداوار، ملٹری ٹریننگ اور ہوا بازی (ایوی ایشن) کے شعبوں میں تعاون کو دوطرفہ سطح پر بڑھانے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان افریقی اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے اقتصادی و دفاعی تعلقات کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ سفارتی نمائندوں نے پاکستان کی جانب سے جاری تعاون کو سراہتے ہوئے دفاعی شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی خواہش ظاہر کی ہے
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026