گوادر پورٹ سے زمینی تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت
Web Desk
8 October 2026
گوادر پورٹ سے زمینی اور ترانزٹ تجارتی سرگرمیوں کو فعال بنانے اور درپیش درامد و برآمدی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹم ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا。 گوادر پورٹ اتھارٹی (GPA) کے چیئرمین نورالحق بلوچ کی زیر صدارت منعقدہ اس اہم اجلاس میں پاکستان کسٹمز، چیمبرز آف کامرس، تاجر برادری اور کلیئرنگ ایجنٹس کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں خاص طور پر گوادر پورٹ کے ذریعے ایرانی ٹرانزٹ ٹریڈ، ٹی آئی آر (TIR) سسٹم اور تجارتی آمدورفت کو آسان اور مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے دوران تاجروں اور کلیئرنگ ایجنٹس نے بندرگاہ سے زمینی تجارت کی راہ میں حائل عملی مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا، جس پر حکام نے تجارتی کارروائیوں کو بلا تعطل جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق، مسائل کے فوری حل اور حتمی حکمتِ عملی کی منظوری کے لیے اگلا اہم اجلاس جلد گوادر پورٹ پر منعقد کیا جائے گا، جہاں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور تاجر اپنے حتمی مسائل و تجاویز پیش کریں گے تاکہ گوادر کو خطے کا فعال ترین ٹرانزٹ ٹریڈ ہب بنایا جا سکے
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026