LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول کی دھمکی کام کرگئی، شہباز نے ہتھیار ڈال دیئے، پی پی کو گلگت میں حکومت بنانے کی دعوت غریبوں پر بوجھ اور امیروں کو ریلیف ، پی ٹی آئی نے بجٹ مسترد کردیا بجٹ 2026-27: پٹرولیم لیوی میں بڑے اضافے کی تجویز، ایل پی جی سمیت مختلف شعبے شامل غیر رجسٹرڈ سپلائرز سے خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کا بڑھانے کی تجویز بجٹ 2026-27: درآمدی اور بڑی گاڑیوں پر نئے ٹیکس، قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش کردیا جائیداد کی خرید و فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی تجویز بجٹ میں تنخواہ دار افراد کیلئے بڑا ریلیف، ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت طے پا گئی، اتوار کو دستخط کا امکان وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ مسودے کی منظوری دیدی چیف جسٹس پاکستان کا بڑا فیصلہ؛ سپریم کورٹ میں نافذ ‘کفایت شعاری اقدامات’ ختم کرنے کا حکم، وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، بجٹ پر تجاویز دیں وفاقی بجٹ آج پیش ہوگا، تخمینہ ساڑھے 17 ہزار ارب روپے، تنخواہ اور پنشن میں اضافہ متوقع سندھ حکومت کا بجٹ آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان

یورپی بینک کراچی میں سیوریج اور گندے پانی کی صفائی کیلئے 20 ارب روپے فراہم کرے گا

Web Desk

17 December 2025

یورپین انویسٹمنٹ بینک اور پاکستان کے درمیان کراچی میں سیوریج اور گندے پانی کی صفائی کے منصوبوں کیلئے 60 ملین یورو (تقریباً 20 ارب روپے) کی مالی معاونت سے متعلق ابتدائی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ معاہدے کی تقریب یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں منعقد ہونے والے 15ویں پاکستان۔ای یو مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق اس معاہدے کے تحت یورپین انویسٹمنٹ بینک کی مالی معاونت سے کراچی میں پانی کی صفائی کے اہم مراکز کی بحالی اور نئے ٹریٹمنٹ انفراسٹرکچر کی تعمیر کی جائے گی، جس سے شہر میں صاف پانی کی دستیابی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے نتیجے میں کراچی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے آبی تحفظ کو مضبوط بنایا جا سکے گا اور سیوریج کے پانی سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی مسائل میں بھی کمی آئے گی۔