LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ وفاقی آئینی عدالت میں بشریٰ بی بی کی ضمانت، سہیل آفریدی کی نااہلی کے کیسز سماعت کیلئے مقرر جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکمرانی، کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے: امیر مقام کراچی بندر گاہ سے یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال وزیرِ اعظم کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب

وفاقی آئینی عدالت میں بشریٰ بی بی کی ضمانت، سہیل آفریدی کی نااہلی کے کیسز سماعت کیلئے مقرر

Web Desk

8 October 2026

وفاقی آئینی عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی و ضمانت اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق اہم آئینی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت میں بشریٰ بی بی کی اپیل پر سماعت 15 اکتوبر کو ہو گی، جس کی سماعت جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔ بشریٰ بی بی کی قانونی ٹیم نے سلمان صفدر ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

دوسری جانب، چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ 15 اکتوبر کو ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی تقرری اور نااہلی سے متعلق کیس کی بھی سماعت کرے گا۔ یہ درخواست ایڈووکیٹ شیر افضل مروت کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق سزا یافتہ شخص کسی بھی اہم عمومی یا آئینی عہدے پر نامزدگی کا قانونی اختیار نہیں رکھتا۔