LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکمرانی، کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے: امیر مقام کراچی بندر گاہ سے یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال وزیرِ اعظم کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل

وزیرِ اعظم کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت

Web Desk

8 October 2026

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی وزارتوں میں ‘ڈیجیٹل نیشن پاکستان’ پروگرام کے نفاذ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہوں نے تمام وفاقی وزارتوں کو اپنے متعلقہ اعداد و شمار مرکزی اور قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے زور دیا کہ مرکزی ڈیٹا سینٹر حکومتی خدمات کو شفاف بنانے اور شہریوں کو تیز ترین سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ تمام شعبوں کا ڈیٹا ایک ہی جگہ دستیاب ہونے سے معاشی منصوبہ بندی اور ملکی ترقی میں مدد ملے گی، جبکہ وزارتوں کی ڈیجیٹائزیشن سے بدعنوانی اور ادارہ جاتی بد نظمی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے ایندھن پر سبسڈی اسکیم کی کامیاب ڈیجیٹل تطبیق اور قومی سطح پر یکساں طبی ریکارڈ مرتب کرنے سے متعلق وزارتِ صحت کی کاوشوں کو سراہا۔ اس کے علاوہ معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ادویات کی پیکنگ پر کیو آر کوڈ (QR Code) کے نفاذ کے اقدام کی بھی خصوصی تعریف کی گئی