وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
8 October 2026
ائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں دونوں برادر ممالک کے مابین تجارت، معاشی شراکت داری اور سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارتِ خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اعلیٰ سطح کے سفارتی رابطوں میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات میں کثیرالجہتی بین الاقوامی فورمز پر مشترکہ مفادات کے تحفط اور علاقائی و عالمی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس امر پر زور دیا کہ درپیش تمام تر عالمی تنازعات اور سیاسی اختلافات کا حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ فریقین نے باہمی مفاد کے تمام شعبوں، بالخصوص اقتصادی و تجارتی روابط کو فروغ دے کر شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
9 October 2026
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
9 October 2026
انمول پنکی کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں پیش رفت
9 October 2026
ٹرمپ ایران پر نئے حملوں کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں: نیویارک ٹائمز
9 October 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو جیل میں سہولیات بارے رپورٹ طلب
9 October 2026
بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری
9 October 2026
پاکستان اور ویٹیکن کا بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ پر اتفاق
9 October 2026
ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
9 October 2026