LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج ٹرمپ ایران پر نئے حملوں کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں: نیویارک ٹائمز بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری پاکستان اور ویٹیکن کا بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ پر اتفاق ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا علیمہ خان کیخلاف کیس کا فیصلہ پھر مؤخر، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت ملتوی پاکستان اور بحرین کا تجارت، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مریم نواز کا پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا فیصلہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان، برطانیہ کا آئندہ ٹریڈ ڈائیلاگ میں عملی نتائج کے حصول پر اتفاق

Web Desk

8 October 2026

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ (Jane Marriott) نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت، طویل المدتی سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری تجارت جواد پال اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ فریقین نے آئندہ ٹریڈ ڈائیلاگ سے ملموس و عملی نتائج کے حصول پر زور دیتے ہوئے صحت، آئی ٹی، زراعت، لائیو اسٹاک، مالیاتی خدمات، ہوا بازی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات کا جائزہ لیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کے فلیٹ کی جدید کاری کے لیے ایئربس اور رولز رائس سے طیاروں اور انجنوں کی ممکنہ لیزنگ اور خرید کے آپشنز پر بات چیت کی گئی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کی معاشی و ٹیکس اصلاحات کو سراہا، جبکہ جام کمال خان نے برطانوی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستانی لائیو اسٹاک، پنک سالٹ، زیتون اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی عالمی برانڈنگ اور برآمدات بڑھانے پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے 2027ء میں پاکستان کی 80ویں سالگرہ کے موقع کو تجارتی، تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کے مزید فروغ کے لیے خصوصی طور پر استعمال کرنے پر بھی اتفاق کیا۔