کرک: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید
Web Desk
8 October 2026
خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں دہشت گردی و بدامنی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مسلح افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں تھانہ بانڈہ داؤد شاہ کے ایس ایچ او سمیت 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کرک میں نیو کڑپہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں گشت پر مامور پولیس ٹیم کو مسلح ملزمان نے اچانک نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او داؤد خان اور ان کے گن مین فرہاد موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) کرک عمران خان بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملوث مسلح ملزمان کی گرفتاری کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
9 October 2026
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
9 October 2026
انمول پنکی کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں پیش رفت
9 October 2026
ٹرمپ ایران پر نئے حملوں کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں: نیویارک ٹائمز
9 October 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو جیل میں سہولیات بارے رپورٹ طلب
9 October 2026
بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری
9 October 2026
پاکستان اور ویٹیکن کا بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ پر اتفاق
9 October 2026
ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
9 October 2026