سندھ میں تقرریاں نہ لینے والے 63 میں سے 20 سب رجسٹراروں کی معطلی سفارش
Web Desk
8 October 2026
سندھ کے بورڈ آف ریونیو میں مبینہ کرپشن، پسند و ناپسند اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ترقی پانے کے بعد نئی جگہوں پر تقرریوں سے انکار کرنے والے کل 63 سب رجسٹراروں میں سے مبینہ طور پر دوہرے معیار کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 20 افسران کو معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ 43 بااثر اور منظورِ نظر افسران کو کارروائی سے بچا لیا گیا ہے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خالد حیدر شاہ نے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ کو متنازع سمری ارسال کی ہے۔
ذرائع کے مطابق معطلی سے بچائے گئے 43 افسران کا تعلق اہم سیاسی شخصیات اور موجودہ و سابق صوبائی وزرا سے ہے، جس کے باعث سارا ملبہ صرف 20 بے بس افسران پر ڈال دیا گیا ہے۔ قواعد و ضوابط کے مطابق ترقی قبول نہ کرنا افسر کا قانونی حق ہے، تاہم اس معاملے میں قوانین کو پسِ پشت ڈال کر انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس تمام تر اقدام کا مقصد 6 ماہ کی لازمی تربیت مکمل کیے بغیر کراچی سمیت دیگر اہم شہروں کے منافع بخش عہدوں پر پسندیدہ افسران کو تعینات کرنا ہے۔ متاثرہ سب رجسٹراروں نے اس ناانصافی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
9 October 2026
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
9 October 2026
انمول پنکی کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں پیش رفت
9 October 2026
ٹرمپ ایران پر نئے حملوں کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں: نیویارک ٹائمز
9 October 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو جیل میں سہولیات بارے رپورٹ طلب
9 October 2026
بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری
9 October 2026
پاکستان اور ویٹیکن کا بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ پر اتفاق
9 October 2026
ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
9 October 2026