LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

مذاکرات ناکام ہوئے تو یوکرینی علاقوں پر طاقت سے قبضہ کریں گے، پیوٹن

Web Desk

17 December 2025

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر امن مذاکرات ناکام ہوئے تو روس یوکرین کے متنازع علاقوں پر طاقت کے ذریعے قبضہ کرے گا۔
روسی وزارتِ دفاع کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ یوکرین سے علاقوں کی حوالگی کے مطالبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، چاہے امریکا اور یورپی ممالک امن معاہدے کے لیے دباؤ ہی کیوں نہ بڑھا دیں۔

پیوٹن نے یوکرین کے یورپی اتحادیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روس سفارتی ذرائع سے تنازع کے بنیادی اسباب ختم کرنا چاہتا ہے، تاہم اگر یوکرین اور اس کے غیر ملکی حمایتی سنجیدہ مذاکرات سے مسلسل انکار کرتے رہے تو روس اپنے مقاصد طاقت کے ذریعے حاصل کرے گا۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ان علاقوں کی بات کر رہے ہیں جنہیں ماسکو تاریخی طور پر اپنا حصہ قرار دیتا ہے اور جن کی حوالگی کا مطالبہ جاری امن مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔

دوسری جانب امریکا اور یورپی ممالک جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کیے ہوئے ہیں، تاہم یوکرینی علاقوں کی حیثیت اور کیف کے لیے سکیورٹی ضمانتوں پر فریقین کے مؤقف میں واضح اختلاف برقرار ہے۔

ادھر امریکا میں قائم ادارے انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار کی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر روس کی موجودہ فوجی پیش قدمی کی رفتار برقرار رہی تو ماسکو اگست 2027 تک یوکرین کے ڈونباس خطے کے تمام علاقوں پر مکمل قبضہ کر سکتا ہے۔