LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری دوسرے ملازم میں نمونیا کی غیر مصدقہ اطلاع، روس نے طاعون کی وبا کا امکان مسترد کردیا پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں نالائق حکومت مسلط ہے: فیصل کریم کنڈی سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس کی مانیٹرنگ شروع، ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: امریکی CDC جنگ میں بے گھر لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، بچوں سمیت 28 افراد ہلاک لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج کی چوکی پر فائرنگ عالمی مالیاتی فنڈز کا جنگ سے متاثرہ یمن کیلئے 18 ماہ کا پروگرام منظور شام حوثیوں کیخلاف لڑنے کیلئے یمن میں اپنی فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکی نیوز ویب سائٹ روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا روسی صدر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے،گلبدین حکمت یار کیمسٹری کا نوبیل انعام فرانس اور جاپان کے سائنسدانوں نے جیت لیا

ماسکو میں دوسرا عالمی ڈیجیٹل فورم آج شروع ہوگا، 120 ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے

Web Desk

7 October 2026

روس کے دارالحکومت ماسکو کے گورکی پارک میں واقع ‘میچتا’ کمپلیکس میں 2nd عالمی ڈیجیٹل فورم (Global Digital Forum 2026) کا آغاز ہو گیا ہے۔ تین روز تک جاری رہنے والے اس بین الاقوامی فورم میں دنیا کے 120 سے زائد ممالک کے 760 مندوبین شرکت کر رہے ہیں، جن میں ایشیا، افریقہ، خلیجی ممالک، یورپ اور لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والے نائب وزرائے اعظم، ڈیجیٹل ترقی کے وزراء اور ٹیکنالوجی ماہرین شامل ہیں۔

اس 3 روزہ فورم کے دوران 60 سے زائد مباحثے، تعلیمی سیشنز اور انٹرایکٹو اجلاس منعقد کیے جائیں گے جن کا بنیادی مقصد قومی ڈیجیٹل خودمختاری، مصنوعی ذہانت (AI) کے محفوظ استعمال، اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ فورم کے موقع پر صحافیوں اور آن لائن کنٹینٹ کریئیٹرز کے لیے بالخصوص ‘آئی ٹی جرنلزم اسکول’ اور ‘بلاگرز اسکول’ جیسے نئے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ منتظمین کے مطابق فورم کے اختتام تک افریقی ممالک کے ڈیجیٹل اتحاد سمیت تکنیکی تعاون کے 100 سے زائد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔