سندھ حکومت کا 15 اکتوبر سے سرکاری گندم جاری کرنے کا فیصلہ
Web Desk
7 October 2026
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں آٹے کی قیمتیں مستحکم رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 15 اکتوبر سے 100 کلو گرام گندم کی بوری 12 ہزار 500 روپے کی سرکاری قیمت پر جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری خوراک سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت صوبائی ذخائر میں 3 لاکھ 46 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم موجود ہے، جبکہ پاسکو اور در آمد شدہ گندم شامل ہونے کے بعد مجموعی ذخائر 8 لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن سے تجاوز کر جائیں گے۔ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 13,200 روپے فی 100 کلو اور آٹا 165 سے 170 روپے فی کلو تک پہنچنے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سرکاری گندم کے اجرا کے بعد مارکیٹ کی سخت نگرانی کی جائے اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات براہِ راست عام صارفین تک پہنچائے جائیں۔
متعلقہ عنوانات
روس کے شہر ارکتسک میں محقق کی ہلاکت: طاعون کے پھیلاؤ اور لیبارٹری حادثے کے تمام دعوے مسترد
9 October 2026
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
9 October 2026
برطانیہ میں امریکی اہلکاروں کے زیر استعمال ایئر بیس میں داخلے پر 2 افراد گرفتار
9 October 2026
امریکی خصوصی نمائندے سٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر کی آج یوکرینی حکام سے ملاقات طے
9 October 2026
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 اہلکار زخمی
9 October 2026
حوثیوں کے حملے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی سعودیہ کیلئے پروازیں معطل
9 October 2026
یورپی یونین کا بحیرہ احمر میں جہازوں کی حفاظت کیلئے بحری مشن مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ
9 October 2026
امریکا کا وینزویلا کے معزول صدر نکولس اور انکی اہلیہ پر امریکی شہریوں پر تشدد کی سازش کا الزام
9 October 2026