یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
Web Desk
9 October 2026
یوکرین کے مشرقی شہر کراماتورسک میں 2 مسافر بسوں پر روس کے مہلک گلائیڈ بم حملے کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 18 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق کراماتورسک کے قریب واقع گاؤں بیلینکے میں بھی الگ سے کی گئی بمباری میں مزید 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے ماسکو پر الزام عائد کیا ہے کہ مسافر بسوں اور عام شہریوں کو دانستہ طور پر ہدف بنایا گیا۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس خونی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ روس کے اس سفاکانہ اقدام کو بلاجواب نہیں چھوڑا جائے گا اور اس کا موثر ردِعمل دیا جائے گا۔ دوسری جانب، اس واقعے سے متعلق روسی عسکری حکام کا کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی حملوں کے نقصانات کی کسی آزاد ذرائع سے فوری تصدیق ہو سکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
23 November 2026
سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ
23 November 2026
نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026