LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سپریم کورٹ میں 1818 لیگل کال سینٹر کا افتتاح، اب گھر بیٹھے مفت قانونی مشورہ حاصل کریں مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں ترسیلاتِ زر10.88 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں تھائی لینڈ کی ملکہ نے جنگی طیارہ اُڑا کر تاریخ رقم کردی؛ دلچسپ ویڈیو وائرل وزیراعلیٰ کے پی نے لانگ مارچ کا اگلا لائحہ عمل دے دیا، 11 اکتوبر کو صوابی پہنچنے کا اعلان روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے، زیلنسکی ایلون مسک کا مکیش امبانی پر شدید طنز: “پرائم منسٹر امبانی! معذرت کہ سمجھ نہ سکا آپ ہی بھارت کے اصل مالک ہیں اے آئی نے امریکا میں نقل کا بحران سنگین کر دیا، 95 فیصد طلبہ اسائنمنٹ چیٹ بوٹ سے لکھوانے لگے ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کو قتل کرنا سنگین غلطی تھی: سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسرائیل یورپی ممالک کا لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کی تعیناتی کی حمایت کا اعلان نیپال میں سکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی امریکا کو کیوبا کیساتھ ایندھن اور دیگر اشیاء کی تجارت محدود کرنے کا حق نہیں: برونو روڈریگز میکسیکو کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپ، بچے سمیت 10افراد ہلاک، 16 زخمی ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن دہشت گردی کے خلاف ہر قربانی دینے کو تیار ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

روس کا مغربی یورپ کے ساتھ مسلح تنازع شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، ماریہ زخارووا

Web Desk

9 October 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے واضح کیا ہے کہ ماسکو کا مغربی یورپ کے ساتھ کسی قسم کے مسلح تصادم کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی روس کسی ملک کے لیے سیکیورٹی خطرہ ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران جرمن انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرمن حکام کے ایسے عوامی اور غیر ذمہ دارانہ مفروضے ثابت کرتے ہیں کہ یورپ واقعی خود ساختہ خطرات سے دوچار ہے۔

ماریہ زاخارووا نے کہا کہ صدر ولادیمیر پوتن اور وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف متعدد بار یہ موقف دہرا چکے ہیں کہ روس کسی کو دھمکی نہیں دے رہا۔ انہوں نے یورپ پر تیزی سے عسکریت پسندی کی طرف بڑھنے اور عوام میں روس مخالف جذبات بھڑکانے کا الزام عائد کیا۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مغربی یورپ یا یورپی یونین نے روس کے خلاف کوئی جارحیت کی، تو اس کا انتہائی سخت اور مکمل جواب دیا جائے گا۔