LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ وفاقی آئینی عدالت میں بشریٰ بی بی کی ضمانت، سہیل آفریدی کی نااہلی کے کیسز سماعت کیلئے مقرر جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکمرانی، کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے: امیر مقام کراچی بندر گاہ سے یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال وزیرِ اعظم کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق

Web Desk

7 October 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عالمی خبر رساں ادارے سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط دیرینہ دفاعی تعلقات قائم ہیں، اور اسی تناظر میں پاکستانی فوجی دستے بھی طویل عرصے سے سعودی عرب میں تعینات ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق یہ تعیناتی دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے ‘مکہ معاہدے’ کے تحت عمل میں آئی ہے، جس میں مختلف ڈومینز سے تعلق رکھنے والے فوجی دستے شامل ہیں اور اس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی روابط مزید مستحکم ہوئے ہیں۔