محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات
Web Desk
7 October 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی نے اہم ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات، غیر قانونی امیگریشن، انسدادِ منشیات اور انسدادِ دہشتگردی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران جعلی سٹوڈنٹ ویزوں کے ذریعے برطانیہ جانے کے رجحان کی روک تھام کے لیے مشترکہ طور پر سخت اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا، جبکہ غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک کے لیے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر بتایا کہ اے این ایف نے برطانیہ سمگل کی جانے والی 55 میٹرک ٹن منشیات ضبط کی ہیں، اور جعلی ویزوں کے ذریعے بیرون ملک جانے والوں کے خلاف سخت جانچ پڑتال ناگزیر ہے۔ برطانوی وزیر سٹیفن ڈوٹی نے پاکستان میں آن لائن فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کو سراہا، جبکہ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور افغانستان کے ساتھ سرحدی امور پر بھی غور کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
8 October 2026
وفاقی آئینی عدالت میں بشریٰ بی بی کی ضمانت، سہیل آفریدی کی نااہلی کے کیسز سماعت کیلئے مقرر
8 October 2026
جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے
8 October 2026
جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا
8 October 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا
8 October 2026
سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب
8 October 2026
ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا
8 October 2026
حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس
8 October 2026