LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ وفاقی آئینی عدالت میں بشریٰ بی بی کی ضمانت، سہیل آفریدی کی نااہلی کے کیسز سماعت کیلئے مقرر جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکمرانی، کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے: امیر مقام کراچی بندر گاہ سے یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال وزیرِ اعظم کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب

صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے

Web Desk

7 October 2026

آنر 25 بحری جہاز کے صومالی بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب ہونے والے تینوں پاکستانی کریو ممبرز وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ایتھوپین ایئر لائن کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے شہریوں میں حسین یوسف، عمران علی (جن کا تعلق کراچی سے ہے) اور محمد یاسین (سوات کے رہائشی) شامل ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تینوں افراد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اس پورے معاملے پر ذاتی طور پر مانیٹرنگ کرتے رہے اور ریاست اپنی استطاعت کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی کفالت، بچوں کی تعلیم، صحت اور رہائشی پلاٹس کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات اٹھائے گی۔ تینوں پاکستانی دو روز قبل صومالیہ سے ادیس ابابا پہنچے تھے جہاں سے آج وہ بخیر و خوبی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔