فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
Web Desk
7 October 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے کے اقدامات اور افغانستان سے پیدا ہونے والے سکیورٹی چیلنجز سمیت دہشت گردی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں ملک کی لازوال قربانیوں کو اجاگر کیا اور سیکرٹری جنرل کے انسانی ہمدردی کے کردار کو سراہا۔ دوسری جانب، انتونیو گوتریس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور اس کی مسلح افواج کی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی مساعی کا اعتراف کیا۔
متعلقہ عنوانات
زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
8 October 2026
وفاقی آئینی عدالت میں بشریٰ بی بی کی ضمانت، سہیل آفریدی کی نااہلی کے کیسز سماعت کیلئے مقرر
8 October 2026
جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے
8 October 2026
جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا
8 October 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا
8 October 2026
سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب
8 October 2026
ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا
8 October 2026
حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس
8 October 2026