ٹرمپ کے غزہ منصوبے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر دباؤ کا شکار
Web Desk
17 December 2025
پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنے اختیارات میں غیر معمولی اضافے کے بعد ایک بڑے اور حساس امتحان کا سامنا ہے، کیونکہ امریکا پاکستان پر غزہ اسٹیبلائزیشن فورس کے لیے فوجی دستے فراہم کرنے پر زور دے رہا ہے، جس پر اندرونِ ملک شدید ردعمل کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر آئندہ چند ہفتوں میں واشنگٹن کا دورہ کر سکتے ہیں، جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے چھ ماہ میں تیسری ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں غزہ فورس کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔
صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ منصوبے کے تحت مسلم ممالک پر مشتمل فورس غزہ میں عبوری استحکام، تعمیر نو اور معاشی بحالی کی نگرانی کرے گی، تاہم کئی ممالک اس مشن کو حماس کو غیر مسلح کرنے اور تنازع میں الجھنے کے خطرے کے باعث محتاط نظر آتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان دستے فراہم نہیں کرتا تو صدر ٹرمپ ناراض ہو سکتے ہیں، جبکہ فوجی شمولیت کی صورت میں پاکستان میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کا خطرہ ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس سے قبل واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان امن مشن پر غور تو کر سکتا ہے، مگر حماس کو غیر مسلح کرنا پاکستان کی ذمہ داری نہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنرل عاصم منیر کو حالیہ آئینی ترامیم کے تحت غیر معمولی اختیارات، 2030 تک توسیع اور تاحیات قانونی تحفظ حاصل ہو چکا ہے، جس کے باعث فیصلہ سازی میں ان کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔
ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ غزہ میں کسی بھی فوجی شمولیت کی صورت میں پاکستان میں امریکا اور اسرائیل مخالف جذبات ایک بار پھر سڑکوں پر آ سکتے ہیں، جو حکومت اور فوج کے لیے ایک نیا داخلی چیلنج بن سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران نے مذاکرات کے حوالے سے امریکہ کی شرائط مسترد کردیں: ایرانی سرکاری میڈیا
21 April 2026
جنگ بندی میں توسیع پر صدر ٹرمپ کا شکریہ، پاکستان کا سفارتی عمل جاری رکھنے کا اعلان
21 April 2026
صدر ٹرمپ نے امریکا ایران جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کردیا
21 April 2026
آبنائے ہرمز میں پھنسے ہزاروں ملاحوں کے لیے اقوام متحدہ کی مدد کی اپیل
21 April 2026
مذاکراتی ٹیم سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کے مطابق چل رہی ہے: ایران
21 April 2026
ایران کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے گئے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف
21 April 2026
عمران خان کی بہنیں آج بھی ملاقات کیے بغیر واپس لوٹ گئیں
21 April 2026
ایران-امریکا مذاکرات: ایران کا جواب نہیں آیا، امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان مؤخر
21 April 2026