ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ
Web Desk
7 October 2026
ایران کے خلاف جاری تنازع میں امریکی فضائی طاقت کو بھاری نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ کانگریشنل ریسرچ سروس (CRS) کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق اس لڑائی کے دوران کم از کم 81 امریکی فوجی طیارے یا تو مکمل طور پر تباہ ہوئے یا انہیں شدید نقصان پہنچا۔ متاثر ہونے والے اثاثوں میں جدید جنگی جیٹس، ہیلی کاپٹرز اور بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں شامل ہیں، جن میں سب سے بڑا نقصان 45 ‘ایم کیو-نائن ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کا ہے جو ایران کے خلاف کارروائیوں کے دوران ضائع ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی فضائی نقصانات صرف براہ راست ایرانی حملوں تک محدود نہیں رہے، بلکہ مارچ میں کویت میں پیش آنے والے ایک فائرنگ کے واقعے میں 3 طیارے تباہ ہوئے جبکہ اپریل میں ایران کی فضائی حدود میں ایک ایف-15ای (F-15E) جنگی طیارہ بھی گر گیا۔ اس کے علاوہ، ستمبر میں اردن کے فضائی اڈے پر ایرانی حملے کے نتیجے میں 15 ایف-8 طیاروں کو نقصان پہنچا جنہیں بعد میں دوبارہ آپریشنل کر لیا گیا، جبکہ ایک ایف-35اے لائٹننگ II، دو اے-10 تھنڈر بولٹ II اور ایک کے سی-135 (KC-135) ریفیولنگ طیارہ بھی متاثر ہوا۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اعداد و شمار اس روایتی تاثر کو چیلنج کرتے ہیں کہ جدید امریکی فضائی برتری جنگی نقصانات سے محفوظ رہ سکتی ہے، اور یہ ظاہر کرتے ہیں کہ طویل فاصلے کی نگرانی اور عسکری کارروائیوں میں استعمال ہونے والے امریکی وسائل بھی شدید خطرات سے دوچار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز
7 October 2026
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر
7 October 2026
پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور
7 October 2026
بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد
7 October 2026
خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر
7 October 2026
مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی
7 October 2026
خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم
7 October 2026
عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ آئل 101 ڈالر فی بیرل سے متجاوز
7 October 2026