دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح
Web Desk
7 October 2026
دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقدہ ’بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء‘ کی 30ویں بین الاقوامی نمائش کے موقع پر “پاکستان پویلین” کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ 6 سے 8 اکتوبر تک جاری رہنے والی اس عالمی نمائش میں دنیا بھر سے پرسنل کیئر، کاسمیٹکس، اسکن کیئر، ہیئر کیئر، پرفیومری اور بیوٹی ٹیکنالوجی کے شعبوں سے وابستہ ادارے شرکت کر رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر علی زیب خان اور قونصلر محمد ہارون چوہدری بھی قونصل جنرل کے ہمراہ موجود تھے۔
پاکستان پویلین میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے زیرِ اہتمام 4 ممتاز پاکستانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، جو اپنی اعلیٰ معیاری مصنوعات، صنعتی صلاحیت اور برآمدی استعداد کو عالمی خریداروں کے سامنے پیش کر رہی ہیں۔ قونصل جنرل حسین محمد اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر علی زیب خان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات (UAE) پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے ایک کلیدی تجارتی مرکز اور مشرقِ وسطیٰ کی وسیع مارکیٹ تک رسائی کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ 70 سے زائد ممالک کے 1,400 سے زائد نمائش کنندگان کی موجودگی میں یہ نمائش پاکستانی بیوٹی انڈسٹری کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026