تحریک انصاف کے خلاف فسطائیت عرصہ دراز سے جاری،علی امین گنڈاپور
Web Desk
17 December 2025
ڈیرہ اسمعیل خان :سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف فسطائیت آج کی بات نہیں بلکہ ایک عرصے سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ناحق قید اور جھوٹے و جعلی مقدمات کا سامنا ہے اور انہیں انصاف نہیں مل رہا، جس سے آئین اور قانون کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے ان تمام غیر جمہوری اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ اگر فیملی ملاقات طے ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی ان کے بھائی ہیں اور اب وزیراعلیٰ ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے دور کے تمام منصوبے آج بھی جاری ہیں اور جب تک زندہ ہیں وہ تحریک انصاف کے ساتھ رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے اور اگر کہیں جائیں گے تو خود آگاہ کریں گے۔
علی امین گنڈاپور نے یوسف رضا گیلانی اور گورنر پنجاب سے میلے میں ملاقات پر جاری پروپیگنڈہ کو بلاجواز قرار دیا اور عوام کی خدمت پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026