LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف 7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار عالمی مسائل کے حل کیلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا: اسحاق ڈار سینیٹر فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہمسایہ ممالک سے مذاکرات جاری، دشمن کو مایوس کرینگے: مسعود پزشکیان ایرانی اسپیکر کا داخلی سکیورٹی اور معاشی استحکام مزید مضبوط بنانے پر زور حکومت اسلام آباد میں کسی بھی صورت چڑھائی نہیں ہونے دے گی: طارق فضل چودھری فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال

آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم

Web Desk

6 October 2026

مظفر آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔ تقریب میں صدر آزاد کشمیر محمد نجیب نقی، وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے نئے ارکان کو مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ کونسل وفاقی حکومت اور آزاد کشمیر کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اسمبلی اب وجود میں آ چکی ہے اور قانون سازی کا احترام کیا جانا چاہیے، جبکہ عوامی مسائل کو باہمی تعاون اور مشاورت سے حل کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان کے تاریخی کردار کو سراہتے ہوئے آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔