امریکن ایمبیسی اسلام آباد کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی، ملزم گرفتار
Web Desk
17 December 2025
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کو ای میل کے ذریعے بم دھماکے کی دھمکی موصول ہونے پر حکام نے فوری اقدامات کر لیے۔ دھمکی آمیز ای میل موصول ہوتے ہی سفارت خانے نے متعلقہ حکام کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے ای میل کے آئی پی ایڈریس کے ذریعے ملزم کا پتہ نکال لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت رضا حسن کے نام سے ہوئی، جو آبپارہ کا رہائشی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے بتایا کہ اس نے ای میل صرف سفارت خانے کے حکام کو ڈرانے کے لیے بھیجی تھی اور کسی حقیقی دھماکے کا ارادہ نہیں تھا۔
ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے ملزم کو این سی سی ایئ اے حکام کے حوالے کر دیا، جنہوں نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ
3 September 2026
سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ
3 September 2026
امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک
3 September 2026
برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ
3 September 2026
سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت
3 September 2026
شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع
3 September 2026
روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا
3 September 2026
جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان
3 September 2026