LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس اپوزیشن جان بوجھ کر مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ ڈال رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کی آخری وقت کی شرائط نے مذاکرات ناکام بنائے: حکومتی مؤقف ایمان مزاری اور شوہر کے خلاف فرد جرم ٹل گئی معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب 9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان نائجیریا میں فوجی طیارہ دریا کے قریب گر کر تباہ، تمام 32 افراد جاں بحق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے امریکی رہنما رچرڈ گرنیل کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ: “انہیں فوری رہا کیا جائے

وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کرنے کی پیشکش

Web Desk

6 October 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو لانگ مارچ اور دھرنے ختم کر کے مذاکرات کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈرپاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں دھرنوں اور لانگ مارچ کے بھیانک سائے دوبارہ نمودار ہو رہے ہیں، اور حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی سے دو دن تک بامقصد بات چیت کی تھی تاکہ مسائل کا حل نکالا جا سکے۔ وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی وفد نے طے شدہ امور میں تبدیلی کا مطالبہ کیا جس سے مذاکرات ناکام ہوئے، کیونکہ دھرنوں اور لانگ مارچ کی سیاست کا سب سے پہلا نشانہ ملکی معیشت بنتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی پہلے لانگ مارچ اور دھرنے ختم کرے، اس کے بعد ہی حکومت ان کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرے گی، کیونکہ ملک کی ترقی کے پہیے کو دوبارہ جام نہیں ہونے دیا جائے گا۔