LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان نائجیریا میں فوجی طیارہ دریا کے قریب گر کر تباہ، تمام 32 افراد جاں بحق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے امریکی رہنما رچرڈ گرنیل کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ: “انہیں فوری رہا کیا جائے ریاض ایئرپورٹ اور آرامکو ریفائنری پر حملوں کا حوثی دعویٰ، سعودی اتحاد کی بحیرہ احمر پر جوابی کارروائی امریکا میں پاکستانی نژاد تحرک کی حمایت: پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد امریکا کی غیر ملکی مالیاتی اداروں کو ایران سے لین دین پر پابندیوں کی دھمکی امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری نیویارک میں خسرے کی وبا کے باعث ایمرجنسی نافذ پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کر رہی، ریاست یرغمال بنانے نہیں دیں گے: اختیار ولی سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی لانگ مارچ، دھرنے: پشاور میں تاجر برادری کا خیبر پختونخوا حکومت کیخلاف احتجاج روس کے کیف میں فضائی حملے، 6 افراد ہلاک، 59 زخمی

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے

Web Desk

6 October 2026

پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری معاشی مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہو جائیں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور جولائی سے ستمبر کے دوران ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس اہداف کے حصول کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ مذاکرات کے دوران اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر 26.8 ارب ڈالر (بشمول کمرشل بینکوں کے ذخائر) اور افراط زر پر قابو پانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ آئی ایم ایف وفد کی جانب سے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز (MEFP) کا مسودہ شیئر کیے جانے کے بعد تقریباً 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے اسٹاف لیول معاہدے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔