LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لیتھوانیا میں جوہری ہتھیاروں کی ممکنہ تعیناتی پر روس جوابی اقدامات کرے گا، کریملن آبنائے ہرمز کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی سوشل میڈیا پوسٹس نہیں کریں گی، ایرانی ڈپٹی سپیکر شامی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو امریکا اقتصادی جنگ کی طرح فوجی محاذ میں بھی ناکام ہوگا: محسن رضائی روس کیساتھ جنگ کی تیاری سے متعلق نیٹو کے بیانات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، سرگئی لاوروف یوکرینی ڈرونز کا پرومائسک پر بڑا حملہ، 7 رہائشی عمارتوں اور سٹی آرکائیو متاثر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنوں کی تفصیلات سامنے آگئیں سرکاری حج سکیم دوسری قسط: 22 ہزار 172 عازمین نے ادائیگی مکمل کرلی جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف اپوزیشن جماعتوں کا آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پر مشاورت کا فیصلہ مذاکرات کی پیشکش موجود، پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرنا ہو گا: رانا ثناء اللہ بحیرہ احمر میں امریکی ہیلی کاپٹر گرنے کی خبر بے بنیاد ہے: امریکی سینٹکام ابوظہبی میں اے آئی ایوری تھنگ گلوبل 2026، پاکستان پویلین کا افتتاح بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کی 30 روزہ نظر بندی کے احکامات جاری اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس

Web Desk

6 October 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس (JD Vance) نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے برطانیہ کے ‘آر اے ایف فیئر فورڈ’ (RAF Fairford) ایئربیس سے اپنے بی ون (B-1) بمبار طیارے احتیاطی تدابیر کے تحت واپس بلا لیے ہیں۔ نائب صدر کے مطابق یہ فیصلہ برطانوی اڈے پر موجود امریکی اہلکاروں اور اثاثوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ بمبار طیارے حالیہ دنوں میں ایران کے خلاف امریکی ملٹری آپریشنز میں استعمال کیے جا رہے تھے۔

یہ اہم پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ ہفتے ہی اس ایئربیس کے قریب پانچ برطانوی شہریوں کو مبینہ دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ بعد میں ایک برطانوی ایرانی شہری کو بھی حراست میں لیا گیا، تاہم تمام مشتبہ افراد کو فی الوقت ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ نیٹو کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں قائم امریکی تنصیبات کو ایران کی جانب سے شدید سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں، جب کہ دوسری جانب تہران نے ایئربیس پر کسی بھی قسم کی تخریبی سازش میں ملوث ہونے کے تمام الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔