LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

کراچی میں بلڈرز سے بھتہ خوری ناقابلِ برداشت،ایک ماہ میں کارروائی نہ ہوئی تو دھرنا دیں گے: چیئرمین آباد

Web Desk

17 December 2025

کراچی: آباد ہاؤس میں چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) محمد حسن بخشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بلڈرز اور بزنس کمیونٹی کو منظم انداز میں بھتہ خوری، فائرنگ اور قبضہ مافیا کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے، مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران آباد کے 10 ممبران کو دبئی اور ایران کے نمبروں سے 5 کروڑ روپے بھتے کی کالز موصول ہوئیں۔ بھتہ مافیا بلڈرز کو پرچیاں دیتا ہے، جن پر اپنا نام اور نمبر درج ہوتا ہے، اور انکار کی صورت میں فائرنگ شروع کر دی جاتی ہے۔ ان واقعات میں احمد علی مغزی، جمیل چھانگا سمیت دیگر افراد کے ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔چیئرمین آباد نے کہا کہ کراچی میں خوف و ہراس کی فضا قائم کی جا رہی ہے، بزنس کمیونٹی کو منظم طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے، جبکہ سیف سٹی منصوبے کے تحت لگائے گئے کیمروں سے آج تک یہ سوال باقی ہے کہ کتنے بھتہ خور پکڑے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ وسیع اللہ لاکھو کے خلاف 60 سے زائد مقدمات درج ہیں، مگر اس کے باوجود کارروائی نظر نہیں آتی۔محمد حسن بخشی نے انکشاف کیا کہ سرجانی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں آباد ممبران کی زمینوں پر قبضے ہو چکے ہیں، 40 فٹ کی سڑکوں تک پر تجاوزات قائم ہیں اور عدالتی فیصلوں پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر چھاپوں کے ذریعے قانونی کاروبار کو دباؤ میں لیا جا رہا ہے، جبکہ ایس بی سی اے کے افسران کی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔پیٹرن انچیف آباد محسن شیخانی نے کہا کہ آباد ملک کی 72 صنعتوں کو چلا رہی ہے، مگر آج بلڈرز کی املاک اور جانیں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے فون کر کے دھمکیاں دی جاتی ہیں اور جواب نہ دینے پر فائرنگ کی جاتی ہے۔ کل دانش علیم کے ورکر کی شہادت اس کی واضح مثال ہے۔انہوں نے آرمی چیف سے اپیل کی کہ وہ کراچی کے حالات کا نوٹس لیں اور شہر کو بچائیں، ورنہ کاروبار تباہ ہو جائے گا اور ٹیکس کلیکشن شدید متاثر ہوگی۔ آباد نے بھتہ خوری میں ملوث افراد کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کو بھی درخواستیں ارسال کر دی ہیں۔چیئرمین آباد نے اعلان کیا کہ بھتہ خوری اور قبضوں کے خلاف ایک ماہ کا الٹی میٹم دیا جا رہا ہے، اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو دھرنوں کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔