LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

وائٹ سی ایگل راستہ بھٹک کر سندھ آپہنچا، نایاب پرندے کی آنکھیں سی کر پر کاٹ دیے گئے

Web Desk

3 October 2026

سکینڈینیویا اور سائبیریا جیسے شدید سرد خطوں میں پایا جانے والا اور پاکستان میں انتہائی نایاب گردانا جانے والا طاقتور شکاری پرندہ ’سفید دم عقاب‘ (وائٹ ٹیلڈ سی ایگل) شدید موسم اور خطے کی صورتحال کے باعث راستہ بھٹک کر سندھ پہنچ گیا، جسے مقامی شکاریوں نے پکڑ کر قید کر لیا۔ بے رحم شکاریوں نے اس نایاب عقاب کو شکار کے لیے استعمال کرنے کی غرض سے اس کی آنکھوں کو سوئی دھاگے سے سی دیا اور اڑنے سے روکنے کے لیے اس کے پر بھی کاٹ ڈالے۔ سندھ وائلڈ لائف کی ٹیم نے نومبر 2025ء میں ہارون کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے اس قیمتی عقاب کو سکھر سے کامیابی سے ریسکیو کر لیا۔

وائلڈ لائف ماہرین کے مطابق سفید دم عقاب کو پاکستان میں ‘نایاب موسمِ سرما کا مہمان’ کہا جاتا ہے، اور پوری بیسویں صدی کے دوران ملک میں اس پرندے کی آمد کے صرف 12 سے 15 کے قریب مستند ریکارڈ ہی سامنے آئے ہیں۔ سندھ میں اس تاریخی اور نایاب پرندے کی موجودگی جنگلی حیات کی دیکھ بھال اور تحفظ کی تاریخ میں ایک انتہائی اہم واقعہ قرار دی جا رہی ہے، جبکہ ریسکیو کے بعد اس کی نگہداشت اور بحالی کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔