LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایمان مزاری اور شوہر کے خلاف فرد جرم ٹل گئی معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب 9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان نائجیریا میں فوجی طیارہ دریا کے قریب گر کر تباہ، تمام 32 افراد جاں بحق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے امریکی رہنما رچرڈ گرنیل کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ: “انہیں فوری رہا کیا جائے ریاض ایئرپورٹ اور آرامکو ریفائنری پر حملوں کا حوثی دعویٰ، سعودی اتحاد کی بحیرہ احمر پر جوابی کارروائی امریکا میں پاکستانی نژاد تحرک کی حمایت: پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد امریکا کی غیر ملکی مالیاتی اداروں کو ایران سے لین دین پر پابندیوں کی دھمکی امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری نیویارک میں خسرے کی وبا کے باعث ایمرجنسی نافذ پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کر رہی، ریاست یرغمال بنانے نہیں دیں گے: اختیار ولی سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی

مذاکرات شروع ہونا بڑی کامیابی، سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے: فواد چودھری

Web Desk

3 October 2026

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا آغاز ایک بڑی کامیابی ہے اور پی ٹی آئی کو اس موقع کو ضائع کیے بغیر آگے بڑھنا چاہیے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ’بات نکلے گی‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل میں مشکلات آتی رہتی ہیں، لیکن ایک بڑا طبقہ ایسا ہے جو نہیں چاہتا کہ بات چیت کامیاب ہو، اس لیے گفتگو کا سلسلہ کسی صورت ٹوٹنا نہیں چاہیے۔

انہوں نے تجویز دی کہ بانی پی ٹی آئی سے موجودہ قیادت کے بجائے ایسے سینئر رہنماؤں کی ملاقات کرائی جائے جو ان سے کھل کر بات کر سکیں، کیونکہ موجودہ قیادت میں شامل بعض رہنما کاؤنٹر آرگومنٹ نہیں کر پاتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں بھی دو مختلف گروپس موجود ہیں، جن میں سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کردار مذاکرات کی حد تک انتہائی مثبت رہا ہے۔ فواد چوہدری نے زور دیا کہ مذاکرات کے لیے پہلے سازگار ماحول بنایا جائے، جس کے لیے کارکنوں کی رہائی اور اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہم جیسے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔