یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
Web Desk
3 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی ممالک اپنے ایمرجنسی ذخائر سے ڈیزل کی بھاری مقدار جاری کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں اور یورپ سے ڈیزل کی فراہمی کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے یورپی اتحاد کو متنبہ کیا تھا کہ اگر انہوں نے اپنے ذخائر سے ڈیزل ریلیز نہ کیا تو امریکہ ان کو اپنی ڈیزل سپلائی روک دے گا۔
اسی اثنا میں صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ 8.4 ارب ڈالر کے آئل ریکوری معاہدے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یہ اہم پیش رفت مستقبل میں امریکی توانائی کے تحفظ کو مزید مضبوط بنائے گی۔ واضح رہے کہ ایران کے تنازع اور مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے باعث دنیا بھر میں ایندھن کے نرخ ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں، جس کے نتیجے میں برطانیہ میں ڈیزل 2 پاؤنڈ فی لٹر کی تاریخی سطح کو چھو رہا ہے جبکہ جی سیون ممالک نے آئندہ چار ماہ میں 10 کروڑ بیرل تیل و ڈیزل جاری کرنے کے منصوبے پر اتفاق کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026