LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی، 2 ہزار سے زائد پروازیں متاثر رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار وزیر خزانہ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ لیا صومالی قزاقوں سے چار پاکستانی چھڑوا لیے، کل وطن پہنچیں گے: اسحاق ڈار الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دیدی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار

Web Desk

2 October 2026

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے دوران عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا موقف نہایت دلیرانہ، مدلل اور واضح انداز میں پیش کیا ہے۔ انہوں نے نیویارک کے اس دورے کو ہر لحاظ سے کامیاب قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر، فلسطین، اور سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں پر پاکستان کا واضح نقطہ نظر اجاگر کیا۔

نائب وزیراعظم نے بتایا کہ دورے کے دوران اہم سفارتی کامیابی حاصل ہوئی، جہاں پاکستان کی ثالثی کوششوں کے نتیجے میں 47 سال بعد امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات اسلام آباد میں ممکن ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے آبنائے ہرمز اور باب المندب جیسے بین الاقوامی بحری راستوں کو کھلا رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دورے کے دوران آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا، بل گیٹس، پرنس رحیم آغا خان، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جن میں معاشی اصلاحات، دہشت گردی اور باہمی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔