LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت مدینہ منورہ پر حملہ عالم اسلام کے دل اور عقیدے پر حملہ ہے، مسلم حکمران مصلحتیں بالائے طاق رکھ کر مضبوط اتحاد قائم کریں: مولانا فضل الرحمان کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات،

Web Desk

2 October 2026

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ملک میں جاری معاشی اصلاحات میں پیش رفت اور ان کے آئندہ نفاذ کی ترجیحات کا جائزہ لیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان میں ترقی، روزگار کے مواقع، سرمایہ کاری کے ماحول کی بہتری اور کاروباری رکاوٹوں میں کمی کے لیے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ معاشی اصلاحات کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور حکومت مالیاتی و قرضوں کے پائیدار نظام کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔ ملاقات میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کے لیے فنانسنگ تک رسائی بہتر بنانے، ایگزم بینک کے ذریعے برآمدی فنانس مصنوعات کی ترقی، اور وزیراعظم ایکسیس ٹو فنانس اقدام کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ دواسازی، طبی مصنوعات، زراعت، بیجوں کی رجسٹریشن، زرعی اجناس کی ڈی ریگولیشن، قومی ٹیرف پالیسی پر عمل درآمد اور لیبر مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگی جیسے امور بھی زیرِ بحث لائے گئے۔

متعلقہ عنوانات