LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی، 2 ہزار سے زائد پروازیں متاثر رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار وزیر خزانہ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ لیا صومالی قزاقوں سے چار پاکستانی چھڑوا لیے، کل وطن پہنچیں گے: اسحاق ڈار الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دیدی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

Web Desk

2 October 2026

ادارہ شماریات پاکستان (PBS) کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ (جولائی تا ستمبر) کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 15 فیصد کے نمایاں اضافے کے ساتھ 10 ارب 79 کروڑ ڈالر (10.79 ارب ڈالر) تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2026 میں پاکستان کا ماہانہ تجارتی خسارہ 3 ارب 56 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جس میں ماہانہ بنیادوں پر 8 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے مہینے میں ملکی درآمدات 12 فیصد ماہانہ اور 11 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 6 ارب 50 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ برآمدات میں بھی بہتری دیکھی گئی جو 16 فیصد ماہانہ اور 18 فیصد سالانہ اضافے کے بعد 2 ارب 94 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مجموعی جائزہ کے مطابق، ملک کا کل درآمدی بل 13 فیصد کے اضافے کے ساتھ 19 ارب 21 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ مجموعی برآمدات 11 فیصد اضافے سے 8 ارب 42 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔