پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار
Web Desk
2 October 2026
اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی اور گیس سیکٹر کے مالیاتی امور پر حکومت اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات میں اہم امور پر اتفاق نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ایندھن پر سبسڈی مکمل طور پر ختم کرکے صرف ہدفی ریلیف دینے پر اصرار کیا ہے، جبکہ حکومت نے موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے فیول ریلیف اسکیم فوری ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ماہ کی اس فیول سبسڈی کی لاگت 75 ارب روپے سے تجاوز کر سکتی ہے۔ پاکستان کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ درآمدی پیٹرول کی قیمت تقریباً 250 روپے ہے جو صارفین کو 390 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے، جس میں تقریباً 110 روپے فی لیٹر ٹیکس اور 27 روپے مختلف مارجنز شامل ہیں۔ دوسری جانب گیس کمپنیوں کے 1.4 ٹریلین روپے کے قابل وصول واجبات معاف کرنے کے معاملے پر بھی اختلاف پایا جاتا ہے جبکہ گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کا حجم 3.6 ٹریلین روپے تک پہنچ چکا ہے۔ حکومت نے او جی ڈی سی، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل کے 850 ارب روپے کے اضافی منافع اور ٹیرف ڈیفرنس کلیمز کے ذریعے قرضہ نمٹانے کی تجویز پیش کی ہے، تاہم آئی ایم ایف نے اسے مالی طور پر غیر جانبدار نہ قرار دیتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اس کے باوجود آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر میں اصلاحات اور گیس چوری میں کمی کی کوششوں کو سراہا ہے جبکہ گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کے انتظامی منصوبے پر تفصیلی اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا
2 October 2026
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری
2 October 2026
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت
2 October 2026
مدینہ منورہ پر حملہ عالم اسلام کے دل اور عقیدے پر حملہ ہے، مسلم حکمران مصلحتیں بالائے طاق رکھ کر مضبوط اتحاد قائم کریں: مولانا فضل الرحمان
2 October 2026
کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق
2 October 2026
پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی
2 October 2026
طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی
2 October 2026
مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی
2 October 2026